کولکاتہ10ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج ایک ہفتے بعد روم کے دورے سے کولکاتہ لوٹ آئیں۔وزیراعلیٰ ویٹیکن سٹی میں مدرٹریسا کو سنت کی ڈگری دیئے جانے کی تقریب میں شرکت کرنے اور بنگال میں جرمنی کے ممکنہ سرمایہ کاروں سے بات چیت کیلئے گئی تھیں۔بنرجی آج صبح یہاں پہنچیں۔وزیراعلیٰ ویٹیکن سٹی میں مدر ٹریسا کو سنت کی ڈگری دیئے جانے کی تقریب میں شامل ہونے کی دعوت ملنے کے بعد وہاں گئیں اور پانچ ستمبر تک اٹلی میں رکیں۔اس کے علاوہ انہیں روم کی خاتون میئرورجینیارگگی کی طرف سے منعقد تقریب میں شامل ہونے کے لئے بھی مدعو کیا گیا تھا۔اس کے بعد ممتا بنرجی روم سے میونخ چلی گئیں۔وہاں انہوں نے جرمنی کی اہم آٹوموبائل کمپنی بی ایم ڈبلیو کے سربراہ سمیت بہت سے سرمایہ کاروں سے مغربی بنگال میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کی۔